جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان شہید کر دیا

جمعہ 14-دسمبر-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کی شام اسرائیلی فوج نے ایک مقامی فلسطینی شہری کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق شہید کی شناخت مجد جمال مطیر کے نام سے کی گئی ہے جو "قلندیا” کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو گولیاں مار  کرشدید زخمی کرنے کے بعد سڑک پر پھینک دیا۔ اس دوران اس کے جسم سے بہت زیادہ خون بہہ گیا۔  شہید فلسطینی کو 40 منٹ تک زخمی حالت میں سڑک پر پھینکا گیا۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے فلسطینی نوجوان مطیر نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی