چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے نواحی علاقے قلندیا کا محاصرہ کر لیا

جمعہ 14-دسمبر-2018

اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے "قلندیا” کا محاصرہ کرلیا جس کے بعد قصبے میں فلسطینیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔

"قدس پریس” کی رپورٹ کے مطابق اسائیلی فوج نے قلندیا کے اطراف میں ناکے لگا کر شہریوں کو آمد ورفت سے روک دیا۔ شہر کے دونوں داخلی راستوں کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے قلندیا کے اطراف میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کی تلاشی لینے اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی