فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ٹارگٹ کلنگ میں تین فلسطینیوں کی شہادت کے بعد فلسطینی نوجوانوں کے فدائی حملوں میں کم سے کم 2 صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق مشرقی رام اللہ میں یہودی کالونی کے قریب اسرائیلی بس اسٹیند میں ایک فوجی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک صہیونی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کے فدائی حملے کے وقت صہیونی فوج پر انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں۔
ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گیوات آساف یہودی کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں 19 سالہ یوسف کوھین ہلاک ہوگیا۔ مقتول اسرائیلی فوجی "کفیر” بریگیڈ سے تعلق رکھتا ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ فلسطینیوں کے مزاحمتی حملے میں 21 سالہ یووال مور یوسف ہلاک اور د اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوا۔ ایک دوسرے ذریعے کے مطابق حملہ آور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

