شنبه 03/می/2025

اسرائیل کا بیت المقدس میں ‘سفارتی کالونی’ بنانے کا اعلان

جمعرات 13-دسمبر-2018

اسرائیلی حکومت نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے بعد شہر میں ایک نئی سفارتی کالونی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی وزارت برائے ہائوسنگ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتی کالونی کے منصوبے کی تفصیلات اور نقشہ جاری کیا گیا ہے۔ سفارتی کالونی کےقیام کا مقصد دنیا کو اپنے سفارت خانے تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

عبرانی ٹی وی 7 کی جانب سے نشر کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفارتی کالونی کے لیے "تلبیوت” نامی یہودی کالونی کے قریب جگہ مختص کی گئی ہے۔ اس میں 9 الگ الگ مقامات پر100 دونم کی جگہ پر تعمیرات کی جائیں گی۔

اھر عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ منصوبہ اسرائیلی وزیر یوآو گیلینٹ کی طرف سے پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد عالمی برادری کو تل ابیب سے اپنے سفارت خانے القدس منتقل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی