چهارشنبه 30/آوریل/2025

بزدل قابض فوج اشرف کو گرفتار کرنے میں ناکام، طاقت کا وحشیانہ استعمال

جمعرات 13-دسمبر-2018

کئی ہفتوں تک صہیونی فوج کے لیے ڈرائونا خواب رہنے والے ایک فلسطینی مجاھد اشرف نعالوۃ کو بزدل صہیونی فوج نے گذشتہ شام ایک وحشیانہ کارروائی میں شہید کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عسکر پناہ گزین کیمپ کا گھیرائو کیا۔ اشرف نعالوۃ اسی کیمپ میں موجود تھے۔

صہیونی فوج نے اشرف کو حراست میں لینے کے لیے طاقت کا استعمال کیا مگر دشمن فلسطینی بہادر مجاھد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی اور بزدلانہ کارروائی اور اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے الزام عاید کیا تھا کہ اشرف نعالوۃ نے7 اکتوبر کو سفلیت میں برکان یہودی کالونی کے قریب دو یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کرکے انہیں جھنم واصل اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔ وہ اس کےبعد سے مسلسل مفرور تھے اور اسرائیلی فوج نے اس کی تلاش کے لیے غرب اردن کے چپے چپے کو چھان مارا تھا۔

اشرف نعالوہ کی گرفتاری میں ناکامی پر صہیونی فوج سیخ پا تھی اور اس نے دن رات گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی