چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں کے حق ریاست کی تائید کرتے ہیں، فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ

جمعرات 13-دسمبر-2018

ملی یکجہتی کونسل کی حمایت فلسطین کانفرنس کے اعلامیہ میں صہیونی ریاست کے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف جارحانہ اقدامات جو گذشتہ ستر برسوں سے جاری ہیں کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیل قابض و ناجائز ریاست ہے جسے مشرق وسطی کے مسلمان ممالک کے سینے میں ایک خنجر کی مانند پیوست کیا گیا ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق عالم اسلام کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں ہم عالم اسلام کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان صہیونی ریاست کو جائز تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف نہ فقط خود اقدام کرے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے موقف کو دوٹوک بیان کرے۔

مختصر لنک:

کاپی