اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی دو شیزہ کو 30 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے اور دوران قید ناپسندیدہ چال چلن پر قید کی سزا پانچ سال تک ہو سکتی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی "عوفر” فوجی عدالت نے 19 سالہ اسراء سمیح جابر کو اڑھائی سال قید اور دو ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسراء جابر کو اسرائیلی فوج نے گیار فروری 2017ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس پر ایک یہودی آباد کار کو چاقو کے حملے میں زخمی کرنے کا الزام عاید کیا گیا اور اسی الزام میں اس پر مقدمہ چلایا گیا۔
اسراء جابر کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل شہر سے ہے اور وہ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ہے۔ اسے اس وقت دامون جیل میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔
اسرائیلی عدالت سے فلسطینی دو شیزہ کو 30 ماہ قید اور جرمانے کی سزا
بدھ 12-دسمبر-2018
مختصر لنک: