شنبه 16/نوامبر/2024

اردن اور اسرائیل کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ آخری مراحل میں

منگل 11-دسمبر-2018

اسرائیلی اخبارات کے مطابق اردن اور اسرائیل کے درمیان گیس پائپ لائن آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ اگلے چند ہفتوں کے دوران یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔

عبرانی اخبار ‘یسرائیل ھیوم’ کے مطابق اردن کے ساتھ گیس پائپ لائن کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ آئندہ چند ہفتوں کے دوران یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق یہ پائپ لائن اردن اور فلسطین کی سرزمین سے گزر کر صہیونی ریاست میں پہنچے گی۔ سنہ 2019ء تک یہ منصوبہ آپریشنل ہوجائے گا۔

23 کلو میٹر طویل یہ اس پائپ لائن کا قطر 36 سینٹی میٹر ہے۔

اس منصوبے سے اردن اسرائیل سے سالانہ تین اعشاریہ پانچ مکعب میٹر قدرتی گیس حاصل کرے گا۔

اسرائیلی توانائی کے وزیر یوفال شٹائنٹز کاکہنا ہے کہ اردن کے ساتھ پائپ لائن کا منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا۔ مستقبل میں اس منصوبے سے اسرائیل اردن کو گیس کی سپلائی کرسکے گا۔

مختصر لنک:

کاپی