شنبه 16/نوامبر/2024

چھ عادتیں آپ کے گردے تباہ کرسکتی ہیں؟

منگل 11-دسمبر-2018

گردوں کی صحت کو تندرست رکھنے کے لیے زیادہ توجہ نہیں دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں گردوں کے امراض جنم لیتے ہیں۔

ہمارے روز مرہ کے بعض امور ایسے ہوتے ہیں جن کے کرنے سے ہم اپنے گردے تباہ کرسکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ہمارے گردے فیل ہوسکتے ہیں۔

جسم کی صحت میں گردوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ سلامت گردے جسم کو زہریلے مواد سے پاک رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

درج ذیل عادتیں ہمارے گردوں کو سخت نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

کم پانی پینا

قضائے حاجت کے وقت واش روم نہ جانا۔

قضائے حاجت کےوقت ٹوائلٹ نہ جانے والے افراد کے گردے خراب ہوسکتے ہیں۔

بہت زیادہ نمک اور سوڈیم کا استعمال

درد کش ادویات کا بہ کثرت استعمال

خوراک میں پروٹین کا ضرورت سے زیادہ استعمال

شراب پینا۔ شراب سے مکمل طور پر اجتناب ضروری ہے کیونکہ یہ جسم کے کئی دوسرے اعضاء کو بھی تباہ کردیتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی