جمعه 02/می/2025

اسرائیل کا لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی جانب سے فائرنگ کا الزام

پیر 10-دسمبر-2018

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر گشت کے دوران لبنانی حزب اللہ کی طرف سے فائرنگ کا الزام عاید کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی سرحد پر گشت اور "شمال کی ڈھال” آپریشن کے دوران تین افراد نے فائرنگ کی۔ وہ تینوں حزب اللہ کے جنگجو تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم سے فائدہ اٹھا کر حزب اللہ کے تین جنگجو سرحد پر موجود حفاظتی دیوار کے قریب پہنچ گئے اور انہوں نے سرحد پ تعینات فوجیوں پر فائرنگ کی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں‌کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی قابض فوج نے ان سرنگوں کی مسماری کے لیے "شمال کی ڈھال” کے نام سے آپریشن شروع کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی