شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی کھدائیوں کے باعث القدس میں گرجا گھر کی دیوار گر گئی

پیر 10-دسمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی کھدائیوں کے نتیجے میں سلوان کے مقام پر ایک گرجا گھر کی دیوار گر گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی شہریوں نے بتایا کہ سلوان میں جامع مسجد العین کے عقب میں واقع ایک گرجا گھر کی دیوار کا کچھ حصہ زمین بوس ہوگیا۔

سلوان میں دفاع اراضی کمیٹی کے ترجمان فخری ابو دیاب نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ بارش نے مسجد العین کے عقب میں واقع ایک گرجا گھر کی دیوار کے اس حصے کو نمایاں کر دیا جو اسرائیلی فوج کی کھدائیوں کی وجہ سے گر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلوان میں کئی ایسے مقامات موجود ہیں جو صہیونی فوج کی طرف سے کی گئی کھدائیوں کی وجہ سے خطرے کی زد میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں بہت سی فلسطینی املاک، چٹانیں اور عمارتیں اب ہوا میں معلق ہیں جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہیں۔

فخری ابو دیاب نے بیت المقدس میں اسرائیلی حکام کی طرف سے کی گئی کھدائیوں کا سلسلہ روکنے اور فلسطینی املاک کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عالمی برادری کی مداخلت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی