اکثر لوگوں کو اچانک منہ سے خون نکلنے کی شکایت کرتے دیکھا اور سنا جاتا ہے۔ منہ سے اچانک خون نکلنے کے کئی اسباب ہوسکتے ہیں۔ ان اسباب کی جان کاری کے بعد ہی اس کا علاج ممکن ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ منہ سے خون کے نکلنے اور ان کی رنگت سے انسانی صحت اور بیماریوں کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔ یوں منہ سے جاری ہونے والا خون فرد کی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتا دیتا ہے۔
منہ سے نکلنے والا خون کس حد تک صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے اس کا اندازہ اس کی رنگت سے لگایا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ منہ سے نکلے والا خون یا تو نظام تنفس میں خرابی کی وجہ سے ہوگا یا منہ کے اندر خرابی ہی اس کی وجہ ہوگی۔ اس کے علاوہ دیگر جسمانی عوارض بھی ہوسکتے ہیں۔
اگر خون رک رک کرآتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا ماخذ پھیھپڑے ہیں۔ ایسے خون کا رنگ بھورا، ساہی مائل اور لائیٹ سرخ ہوگا۔ اگر خون کا ماخذ منہ ہے تو ایسے خون ہلکا ہوگا۔ اس کا رنگ صاف ہوگا۔
تاہم نظام تنفس میں خرابی کی وجہ سے خون آنے کی صورت میں لہو قے کی شکل میں آئے گا۔ ان تمام صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔