شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیر کی قیادت میں درجنوں یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

پیر 10-دسمبر-2018

اسرائیلی حکومت کے ایک انتہا پسند وزیر اوری ارئیل کی قیادت میں گذشتہ روز سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیر اور دوسرے یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے کے اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جس نے غاصب صہیونی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے قبلہ اول میں گھس کر اشتعال انگیزسرگرمیوں کا ارتکاب کیا۔

یہودی آباد کار باب المغاربہ سے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور کئی گھنٹے تک قبلہ اول میں گھومتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے رہے۔

قبل ازیں یہودی انتہا پسند تنظیموں نے آباد کاروں کو قبلہ اول میں گھس ک مقدس مقام کی بے حرمتی کی ترغیب دی تھی اور یہودیوں سے اپیل کی تھی اور یہودیوں سے کہا تھا کہ وہ اتوار کے روز زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات میں‌ حصہ لیں۔

مختصر لنک:

کاپی