شنبه 16/نوامبر/2024

کیا لیپ ٹاپ کا دور آخری سانسیں لے رہا ہے؟

اتوار 9-دسمبر-2018

ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی کے باعث تیزی کے ساتھ آلات اپنی اہمیت کھو رہے ہیں۔ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر نے کسی دور میں راج کیا۔ اس کے بعد اس کی جگہ لیپ ٹاپ نے لے لی۔ اب لیپ ٹاپ کی جگہ بڑی اسکرین والے اسمارٹ فون، آئی پیڈ اور آئی پوڈ جیسے اسمارٹ آلات نے لی ہے۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ "ایپل” کمپنی کے آئی پیڈ کے مارکیٹ میں آنے کے بعد لیپ ٹاپ کا مستقبل مخدوش ہوگیا ہے۔ دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ لیپ ٹاپ کی طلب میں کمی آئی ہے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی کی کمپنیوں نے لیپٹ ٹاپ کی نت نئے جنریشنز کی تیاری جاری رکھی ہوئے ہے مگر وزنی لیپ ٹاپ کے بجائے صارفین آئی پیڈ جیسے آلات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

اگر کوئی آئی پیڈ وزن میں کم اور بڑی اسکرین کا حامل ہو تو وہ تین گنا وزنی لیپ ٹاپ کی نسبت زیادہ قابل قبول ہوگا۔ اسمارٹ فون اور کمپیوٹر کے درمیان موجود خلاء کو اسمارٹ فون اور بڑی اسکرین والے آئی پیڈ نے پُر کردی ہے۔

صارفین دفتری امور کی انجام دہی، ویڈیوز، تصاویر اور ویب سائیٹس کی برائوزنگ کے لیے چھوٹے آلات کا سہولت کے ساتھ استعمال کرتےہیں۔ یہ آلات لیپ ٹاپ کی نسبت وزن میں کم اور صلاحیت میں بہتر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی