جمعه 15/نوامبر/2024

نومبر کے دوران 2000 سے زاید یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

جمعہ 7-دسمبر-2018

یہودی آباد کاروں‌کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں 2020 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کی جانب سے نومبر میں روز مرہ کی بنیاد پر قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔ قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والوں میں فوجی، پولیس اہلکار، انٹیلی جنس اداروں کے گماشتے، یہودی طلبا اور سیاسی اور مذہبی لیڈر بھی شامل تھے۔

اعدادو شمار کے مطابق قبلہ اول پر دھاوا بولنے والوں میں 45 فوجی، 1294 سول یہودی اور 681 یہودی طلباء شامل تھے۔

مختصر لنک:

کاپی