مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچوں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج نے بئت المقدس میں حزما کے مقام پر دو فلسطینی بچوں کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں بچے شدید زخمی ہوگئے۔ ان کی عمریں 14 اور 15 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
دونوں زخمی بچوں کو الرام کے مقام پر ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔وہاں سے انہیں رام اللہ کے ایک اسپتال لے جایا گیا ہےجہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔