فلسطینی وزیر تعلیم صبری صیدم منے کہا ہے کہ محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ہزاروں بچے اسکول کی عمارت سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر 123 اسکولوں کی تعمیر کی ضرورت ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر تعلیم نے ان خیالات کا اظہار ہائوسنگ اور آباد کاری کے وزیر مفید الحساینہ سےملاقات کے موقع پر کیا۔ دونوں رہ نمائوںنے غزہ میں سلطنت اومان کے تعاون سے تین اسکولوں کاافتتاح کیا۔
صبری صیدم نے وزارت ہائوسنگ کی جانب سے غزہ میں اسکولوں کی تعمیر میں معاونت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ غزہ میں اسکول کے ہزاروں طلباء کو درجنوں اسکولوں کے قیام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے غزہ میں اسکول کےقیام میں معاونت پر سلطنت اومان کا شکریہ ادا کیا۔