جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان کی سرحد پر سرنگوں کی موجودگی کا اسرائیلی دعویٰ

بدھ 5-دسمبر-2018

قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ سرحد پر حزب اللہ تنظیم کی جانب سے "حملوں کے لیے” کھودی جانے والی سرنگوں کا انکشاف کیا ہے۔

منگل کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی اراضی کے اندر کی جانب کھو دی جانے والی مذکورہ سرنگوں کو منہدم کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کی جانب سے پیر کی شب کارروائی کی گئی۔ بیان کے مطابق ان سرنگوں کی کھدائی کے پیچھے دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کھڑی ہے۔ اس مقصد کے لیے حزب اللہ کو ایران کی حمایت اور مالی فنڈنگ حاصل ہے تا کہ لبنانی ملیشیا اسرائیل کے خلاف سرگرمیوں کا دائرہ پھیلا سکے”۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ شمالی کمان کے کمانڈر میجر جنرل یُوال اسٹریک اس عسکری مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ آپریشن میں اسرائیلی فوج کی بڑی نفری شریک ہے۔ فوجی بیان کے مطابق سرنگوں کی کھدائی اسرائیل کے شہریوں کے لیے فوری خطرہ اور اسرائیلی سیاست کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اسی طرح حزب اللہ کی جانب سے سنگین خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو نظر انداز کرنا ہے جن میں سرفہرست قرار داد 1701 ہے۔

اسرائیلی فوج نے باور کرایا ہے کہ وہ شمالی کمان میں اپنی کمک میں اضافہ کر رہی ہے اور کسی بھی پیش رفت کے اندیشے سے فوج کو اسٹینڈ بائی پوزیشن میں رکھا گیا ہے۔

علاوہ ازیں شمال کی جانب سکیورٹی باڑ کے نزدیک کئی علاقوں کو عسکری زون قرار دے کر بند کر دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی