قابض صہیونی ریاست کے جبرو تشدد کے نتیجے میں فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاندان اپنا مکان خود مسمار کرنے پر مجبور ہوگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں عین اللوزہ کالونی میں رہنے والے احمد صیام شہری کو صہیونی حکام نے ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں اس سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے مکان کا کچھ حصہ خود ہی مسمار کر دے۔
صیام نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے اسے 48 گھنٹے کے اندر اندر مکان مسمار کرنے کا نوٹس دیا تھا اور کہا کہ اگراس نے اپنا مکان خود مسمار نہ کیا تو اس کی مسماری پر اٹھنے والے اخراجات وہ اسی سے وصول کریں گے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے منگل کو علی الصباح جبل المکبر میں اسرائیلی فوج نے ایک مکان کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کر دیا۔