چهارشنبه 30/آوریل/2025

شاہ سلمان کی امیر قطر کو خلیج سربراہ کانفرنس میں ریاض دورے کی دعوت

بدھ 5-دسمبر-2018

قطری خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر قطر کو نو دسمبر کو الریاض میں ہونے والی 39 ویں خلیجی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

قطری خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبدالطیف الزیانی نے سعودی فرمانروا کی طرف سے الریاض دورے کا دعوت نامہ قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان المریخی کو دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس خلیج تعاون کونسل کا 38 واں سالانہ سربراہ اجلاس کویت میں منعقدہ ہوا تھا جس میں قطری وفد نے شرکت کی تھی۔

گذشتہ برس سعودی فرمانروا خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ سعودی عرب کی نمائندگی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کی تھی جب کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے وزیر مملکت برائے انور قرقاش نے کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی