قابض صہیونی عدالت نے کل سوموار کو سابق فلسطینی وزیر برائے القدس امور وصفی قبہا کو دی گئی انتظامی قید میں مزید توسیع کر دی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے چند ماہ قبل وصفی قبہا کو جنین میں البساتین کالونی میں سابق فلسطینی وزیر کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گھر سے اٹھا لیا تھا۔
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر کی وصفی قبہا کو اسرائیلی عدالت پانچ ماہ کی قابل تجدید انتظامی حراست کی سزا سنائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وصفی قبہا کو اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے صرف پانچ ماہ ہوئے تھے کہ انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسیر رہ نما کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر بار بار گرفتاریوں اور جیل میں قید رکھے جانے کے باعث کئی امراض کا شکار ہوچکے ہیں۔
انجینیر وصفی قبہاء مجموعی طورپر 15 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں جس میں زیادہ عرصہ انتظامی قید پر مشتمل ہے۔