اسرائیلی اخبارات کے مطابق امریکا کے متعدد پولیس افسران نے اسرائیل میں تربیتی ورک شاپ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی فوجی افسران نے یہ اقدام اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک "BDS” کے دبائو کے بعد کیا ہے۔
اسرائیلی اخبار "ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا کی فیرمائونٹ ریاست کے نورتھامپٹن شہر کے پولیس چیف اور کئی دوسرے پولیس افسران نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے جاری تحریک کی حمایت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کا ہر سطح پر بائیکاٹ کیا ہے۔
اخبار کے مطابق امریکی پولیس عہدیداروں نے "بی ڈی ایس” تحریک کی حمایت کی ہے اور اس تحریک کے دبائو اور ترغیب کے بعد صہیونی ریاست میں تربیتی کورس میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
ارمیکا میں صہیونیوں کی ایک منظم تنظیم "ADL ” نے امریکی انسداد دہشت گردی پولیس کے افسران کے ایک گروپ کو اسرائیل میں ہونے والی ایک تربیتی ورکشاپ میں شرکت کے لیے تیار کیا تھا مگر بی ڈی ایس تحریک کی وجہ سے ان افسران نے صہیونی ریاست کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا۔