چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کے لیے مخبری کے الزام میں فلسطینی عدالت سے 14 ملزمان کو سزا

منگل 4-دسمبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک عسکری عدالت نے پیر کی صبح اسرائیل کے لیے مخبری کرنے کے الزام میں 14 فلسطینیوں کے خلاف مختلف سزائیں سنائی ہیں۔ ان میں 6 افراد کو موت کی سزا دی گئی ہے۔

عدالتی فیصلوں کا اعلان غزہ میں سکیورٹی انتظامیہ کے ترجمان ایاد البزم اور عسکری عدلیہ کی اتھارٹی کے سربراہ جنرل ناصر سلیمان کی پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

البزم نے باور کرایا کہ عدالتی فیصلے قابض حکام کے ایجنٹوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں کہ ان کا یہ انجام ہے جس سے فرار ممکن نہیں۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اہم اور نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جن کا نتیجہ قابض حکام کے ایجنٹوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی