جمعه 15/نوامبر/2024

نومبر کے دوران شام میں عالمی اتحادی فوج کی بمباری سے 231 شہری جاں بحق

پیر 3-دسمبر-2018

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ کے مطابق نومبر 2018ء کو شام میں متحارب فریقین اور امریکا کی قیادت میں قائم عالمی اتحادی فوج کے حملوں میں کم سے کم 231 شہری مارے گئے۔

شام میں انسانی حقوق نیٹ ورک نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شام میں نومبر کے مہینے متحارب گروپوں کے حملوں کے نتیجے میں 89 بچوں اور 31 خواتین سمیت 231 شہری جاں بحق ہوئے۔

انسانی حقوق نیٹ ورک کے مطابق 79 شہری عالمی اتحادی فوج کی بمباری میں مارے گئے۔ ان میں 42 بچے اور 17 خواتین شامل ہیں۔شامی فوج کےحملوں میں 22 بچوں اور چھ خواتین سمیت 72 شہری مارےگئے۔

رپورٹ کے مطابق کرد گروپ پی کے کے کے حملوں میں 11 شہری، جب کہ داعش کے حملوں یں 9 بچوں اور 4 خواتین سمیت 19 شہری جاں‌بحق ہوئے۔

شامی اپوزیشن فوج کے حامی تحریرالشام کے حملوں میں دو شہری مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 11 ماہ میں 6626 شہری جاں بحق ہوئے۔ ان میں سے 4628 شہری شامی اور روسی فوج کےحملوں میں مارے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی