شنبه 16/نوامبر/2024

بیمار چیونٹی کیا کرتی ہے؟ سائنسدانوں کا حیران کن انکشاف

پیر 3-دسمبر-2018

آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے چیونٹی کے بارے میں ایک حیران کن انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے جب چیونٹی بیمار ہوتی ہے توہ رخصت لے لیتی ہے تاکہ اس کی متعدد بیماری سے دوسری چونٹیاں متاثر نہ ہوں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ تحقیق ایک سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بیماری کے عالم میں حشرات الارض میں چیونٹی کی عادتیں انسان سے ملتی جلتی ہیں۔ بیماری چیونٹی صحت مند چیونٹی سے خود ہی الگ ہوجاتی ہے اور وہ اپنے زمینی گھر میں بیماری ختم ہونے تک رہتی ہے۔ چینونٹی ایسا اس لیے کرتی ہے تاکہ اس کی متعدی بیماری سے دوسری چیونٹیاں محفوظ رہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر بیماری چیونٹی دوسری ساتھیوں کے ساتھ باہر نکلے بھی تو وہ دوسروں سے فاصل پر چلتی ہے تاکہ اس کی بیماری سے کوئی دوسری چیونٹی متاثر نہ ہو۔

حیران کن انکشاف میں‌ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بعض چیونٹیاں بیمار چیونٹی کی نرسنگ کا کام بھی کرتی ہیں۔ بڑی چیونٹیاں چھوٹی چیونٹیوں کے لیے خوراک جمع کرتی ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی بیمار ہوجائے تو وہ بیماری دوسروں کو بھی لاحق ہوسکتی ہے۔

سائنسدانوں نے تجربے کے طور پر چیونٹیوں کی 22 آبادیوں کا جائزہ لیا اور ان میں چیونٹیوں کی کیفیات، نقل وحرکت اور بیماری کے دوران رویوں کا جائزہ لیا۔

مختصر لنک:

کاپی