سه شنبه 13/می/2025

یورپ میں مقیم فلسطینی ڈاکٹروں کا وفد غزہ میں علاج میں مصروف

پیر 3-دسمبر-2018

یورپی ممالک میں فلسطینی ڈاکٹروں کا ایک وفد ان دنوں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بیماریوں اور اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج معالجے میں مصروف ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "یورپین ڈاکٹرز ایسوسی ایشن” میں شامل فلسطینی ڈاکٹروں کا وفد حال ہی میں غزہ پہنچا تھا جہاں اس نے فلسطینی وزارت صحت کے زیرانتظام اسپتالوں میں مریضوں اور زخمیوں کے علاج کا سلسلہ شروع کیا۔

غزہ میں فلسطینی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر احمد ابو ندی نے کہا کہ بیرون ملک سے غزہ آئے ڈاکٹروں نے حالیہ دانوں میں غزہ کے اسپتالوں میں سرجری کے 5 کیسز نمٹائے ہیں جب کہ انہوں‌ نے ایسے مزید 20 کیسز کی سرجری کرنی ہے۔ ان میں گردوں کے مریض کے جسم میں "فیسٹولا” کی مصنوعی پیوند کاری کرنا بھی شامل ہے۔

یہ ڈاکٹر غزہ کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں پرداخل مریضوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی طبی ضروریات کے حوالے سے مقامی طبی عملے مشاورت مہیا کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی