سه شنبه 13/می/2025

غزہ کے گرد یہودی کالونیوں کے لیے 700 ملین شیکل کا اسرائیلی بجٹ

پیر 3-دسمبر-2018

صہیونی حکومت نے فلسطین کے غزہ کی پٹی کے اطراف میں یہودی کالونیوں کے لیے 700 ملین شیکل کی رقم منظور کی ہے۔ یہ رقم غزہ کے اطراف کی کالونیوں اور "سدیروت” کالونی کے تحفظ کے لیے خرچ کی جائے گی۔

اخبار "یدیعوت احرونوٹ” کے مطابق مذکورہ بجٹ سے کارخانوں، صنعتوں، زرعی منصوبوں، سیاحت اور صحت کی اسکیموں پر خرچ کی جائے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ عن قریب بجٹ کی حتمی منظوری کے لیے معاملہ کابینہ میں پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے اطراف میں‌ موجود یہودی کالونیوں میں فلاحی منصوبوں پر بھاری رقم صرف کی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی