اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے ارکان پر مشتمل ایک وفد رواں ہفتے مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچا ہے جہاں وفد نے مصری قیادت سے ملاقات کی ہے۔
اسلامی جہاد کے ایک ذمہ دار ذریعے نے "قدس پریس” کو بتایا کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے ارکان پر مشتمل ایک گروپ سوموار کو قاہرہ پہنچا ہے جہاں آج وفد نے مصری قیادت سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں اسلامی جہاد کا وفد مصری قیادت سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششوں اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔
گزشتہ ہفتے اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ نے کہا تھا کہ وہ چند روز میں ایک اہم وفد کے ہمراہ قاہرہ کا دورہ کریں گے۔