چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 28 فلسطینی زخمی

اتوار 2-دسمبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں‌ جمعہ کے روز ‘حق واپسی’ اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے ہونے والے مظاہرے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 28 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 28  شہری زخمی ہوئے۔

جمعہ کے روز مشرقی غزہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مظاہروں میں آمد کا آغاز کیا۔ یہ مسلسل 37 واں ہفتہ ہے جس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرے کیے گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق خراب موسم کے باوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مشرقی سرحد پر جمع ہو کر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر 30 مارچ 2018ء سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر روز شام کے اوقات میں بالخصوص جمعہ کو بڑی تعداد میں شہری اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 235 فلسطینی شہید اور 25 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی