جمعه 15/نوامبر/2024

ایلات بندرگاہ پر اردنی شہری کے حملے میں دو اسرائیلی زخمی

ہفتہ 1-دسمبر-2018

ام الرش راش جسے اسرائیل میں "ایلات” کے نام سے جانا جاتا ہے میں ایک اردنی شہری کے حملے میں کم سے کم دو اسرائیلی شدید زخمی ہوگئے۔

عبرانی نیوز ویب سائیٹ "0404” کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اردنی شہری نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلیوں کو زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اردنی شہری کے چاقو سے حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایلات بندرگاہ پر اردنی شہریوں کو کام کرنے کے لیے اسرائیل اور اردن کے درمیان ایک معاہدہ موجود ہے۔

مختصر لنک:

کاپی