گذشتہ برس بدنام زمانہ صہیونی جاسوس ادارے "موساد” کے بزدلانہ حملے میں ملائیشیا میں شہید ہونے والے فلسطینی سائنسدان فادی البطش کی بیوہ نے اپنے شہید شوہر کی زندگی پر ایک کتاب تصنیف کی ہے۔ اس کتاب میں شہیدہ کی بیوہ مسز ایناس حمودہ نے البطش کی زندگی کے مختلف گوشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔
وہ لکھتی ہیں کہ فلسطینی قوم کے نوجوانوں کے لیے فادی البطش کی زندگی ایک عملی نمونہ ہے۔ وہ فلسطینی قوم کے حقوق اور ارض فلسطین کے ساتھ اٹوٹ محبت رکھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ دشمن ان کے تعاقب میں تھا۔
"عالمی شہید فادی محمد البطش کی زندگی کا خلاصہ” کے عنوان سے شائع کی گئی کتاب میں مصنفہ نے لکھا ہے کہ وہ یہ کتاب شہید کی روح کے لیے صدقہ جاریہ کے طور پر پیش کرتی ہے۔
کتاب کے دیباچے میں انہوں نے امام السخاوی کا ایک قول نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ "مون کی زندگی بیان کی تاریخ لکھنا اسے زندہ کرنا اور اس کا مطالعہ کرنا اس کا دیدار’ کرنے کے مترادف ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر فادی محمد البطش کو صہیونی خفیہ ادارے”موساد” کے ایجنٹوں نے 21 اپریل 2018ء کو ملائیشیا کے شہر کولالمپور میں نماز فجر کے وقت انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔