چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی غزہ میں محدود دراندازی

ہفتہ 1-دسمبر-2018

اسرائیلی فوج کی بھاری نفری گذشتہ روز ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کے ساتھ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں داخل ہوئی اور کئی سو میٹر اندر گھس کر سرنگوں کی تلاش کی آڑ میں کھدائی کی گئی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کے 4 بلڈوزر”السناطی” گیٹ سے غزہ کے اندر داخل ہوئے۔ ان کے ہمراہ اسرائیلی فوج کی کئی بکتر بند گاڑیاں بھی موجود تھیں۔ جنوبی غزہ میں عبسان کے مقام پر متمرکز اسرائیلی فوج نے وہاں پر کھدائی کی۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے دوران صہیونی فوج کے جنگی طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

مختصر لنک:

کاپی