چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی ‘یوتھ گروپ’ کی مسجد ابراہیمی میں نماز کے لیے ترغیبی مہم

جمعہ 30-نومبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کی تعداد میں اضافے کی منفرد مہم شروع کی ہے۔

"یلا نمشی للحرم” (حرم کی طرف چلیے)  کے عنوان سے یہ مہم ایک مقامی یوتھ گروپ کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔ اس کا مقصد الخلیل شہر کے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد ابراہیمی میں نماز کے لیے لانے کے لیے کی کوشش کرنا ہے۔

گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہمارا مقصد مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا اور یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی راہ روکنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کو بلا خوف مسجد ابراہیمی میں نماز کی ادائی کے لیے حاضر ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ مسجد ابراہیمی صہیونی ریاست اور یہودی آباد کاروں کی منظم شرانگیزی کا سامنا کررہی ہے۔ یہودی آباد کار روزانہ کی بنیاد پر مسجد میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کرتے اور مسلمان نمازیوں کو ہراساں کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی