جمعه 15/نوامبر/2024

آئرش پارلیمنٹ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل منظور

جمعہ 30-نومبر-2018

آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی خریداری روکنے اور بائیکاٹ کے لیے پیش کردہ بل منظور کر لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری میں 30 ارکان نے حمایت جب کہ 12 ارکان نے مخالفت کی۔

مسودہ قانون کی منظوری کے بعد اسرائیل کے خلاف مزید ایک سال کے لیے اقتصادی قدغنوں کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔ آئرش لینڈ کی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کردہ بل کے بعد غیرقانونی یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی اشیاء کی خریداری اور ان کالونیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین ممنوع قرار دیا جائے گا۔

عبرانی نیوز ویب سائیٹ "0404” نے بتایا کہ آئرش رکن پارلیمنٹ اور اسرائیل کے بائیکاٹ کےلیے پیش پیش  فرانسیس بلاک نے یہ قانون منظور کرایا۔ وہ صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک BDS میں بھی سرگرم ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی