سه شنبه 13/می/2025

حماس کے پارلیمانی وفد کا دورہ جنوبی افریقا!

جمعہ 30-نومبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے پارلیمانی بلاک”اصلاح وتبدیلی” کے ارکان پر مشتمل ایک وفد نے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران حکمراں جماعت نیشنل پارٹی کی قیادت اور دیگر رہ نمائوں سے ملاقاتیں کیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور سابق فلسطینی وزیر خارجہ محمود الزھار کی قیادت میں جماعت کا پارلیمانی وفد جمعرات کو جنوبی افریقا پہنچا۔ وفد میں حماس کے دیگر ارکان پارلیمنٹ مروان ابو راس، مشیرالمصری اور محمد فرج الغول بھی شامل ہیں۔ وفد نے گذشتہ روز جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت "اے این سی” سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ اپنے جنوبی افریقا میں قیام کے دوران وہاں کی سول سوسائٹی، حکومتی عہدیداروں اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

حماس کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کےسیاسی شعبے کے ارکان کے دورے جنوبی افریقا کا مقصد فلسطینیوں کےخلاف صہیونی ریاست کے مظالم اور جرائم کو اجاگر کرنا اور غزہ کی پٹی کےخلاف اسرائیل کی مسلط کی گئی ناکہ بندی اور اس کے اثرات سے آگاہ کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی