اسرائیلی عدالت نے زیرحراست بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنا غیث کی مدت حراست میں مزید 3 دن کی توسیع کردی ہے۔ عدنان غیث کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ اتوار کو القدس سے حراست میں لیا تھا۔ ان پر فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعلقات کے قیام کا الزام عایدکیا جاتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی مرکزی عدالت نے پولیس کی سفارش پرزیرحراست فلسطینی گورنر عدنان غیث کی حراست میں مزید تین دن کا اضافہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ عدنان غیث کو اسرائیلی فوج نے 25 نومبر کو رواں ماہ دوسری بار گرفتار کیا تھا۔
صہیونی پولیس عدنان غیث کی گرفتاری کی وجوہات سامنے نہیں لا رہی تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ انہیں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ غیرقانونی تعاون فراہم کرنے اور اوسلو معاہدے کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا ہے۔