چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ میں پتھرائو سے یہودی آباد کار زخمی

جمعرات 29-نومبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سنجل کے مقام پر فلسطینی نوجوانوں کے پتھرائو کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی اخبار”معاریف” کے مطابق فلسطینیوں کی جانب سے شمالی رام اللہ میں سنجل کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی ایک کار پر سنگ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔

اس کی عمر 30 سال بتائی جاتی ہے۔ یہودی آباد کار کو زخمی حالت میں ایک ایمبولینس میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی