یکشنبه 17/نوامبر/2024

سنہ 2014ء کی جنگ میں زخمی فلسطینی چار سال بعد دم توڑ گیا

جمعرات 29-نومبر-2018

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں 2014ء کو اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری چار سال تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ایاد یوسف سلیمان کا تعلق شمالی غزہ کے علاقے جبالیا سے تھا اور وہ سنہ 2014ء کی غزہ پر مسلط کی گئی جارحیت میں زخمی ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ سنہ 2014ء کی غزہ پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ میں دو ہزار سے زاید فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی