فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک فوجی پریڈ کے دوران ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 4 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ فوجی پریڈ کے دوران ہونے والے دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئےہیں۔
ادھر فلسطینی وازت داخلہ اور نیشنل سیکیورٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کےبعد سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔