شنبه 16/نوامبر/2024

افریقی یونیورسٹی نے تعلیمی کانفرنس میں اسرائیلی شرکت روک دی

جمعرات 29-نومبر-2018

افریقا کی "اسٹیلی نبوش” یونیورسٹی کی جانب سے ایک تعلیمی کانفرنس میں اسرائیلی وفد کی شرکت روک دی۔

اسرائیلی اخبار "ہارٹز” کے مطابق افریقی یونیورسٹی میں اسرائیلی وفد کی شرکت کے روکے جانے کے پیچھے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے حوالے سے جاری عالمی تحریک "BDS” کا کلیدی کردار ہے۔

افریقا کی مذکورہ یونیورسٹی کے زیراہتمام "تاریخی اور قومی سانحات” کے موضوع پر ایک تعلیمی اور تحقیقی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں صہیونی ریاست کے وفد کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ یہ کانفرنس آئندہ ہفتے منعقد ہوگی جس میں مختلف ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق صہیونی وفد کےروکے جانے کے پیچھے BDS تحریک کا ہاتھ ہے۔ اسرائیلی وفد کو اس تحریک کے مطالبے پر روکا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری "BDS” تحریک نے صہیونی ریاست کو عالمی سطح پر تنہا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی