خلیجی خطے میں خراب موسم اور شدید باشوں کے باوجود کویت میں "القدس فلسطین کا دارالحکومت” کے عنوان سے منعقدہ کتاب میلے میں تین لاکھ افراد نے شرکت کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کتاب میلے میں 26 ممالک کے 500 مختلف ناشرین اور کتب خانوں کی جانب سے اپنی کتابیں پیش کی گئیں۔
کتاب میلے کے موقع پر نہ صرف کتابوں کی نمائش کی گئی بلکہ ثقافتی اور ادبی کانفرنسیں بھی منعقد کی گئیں جن میں فلسطینی ماہرین تعلیم اور دانشوروں نے بھی شرکت کی۔ کتاب میلے میں فلسطینی وزیر ثقافت ایھاب بسیسو نے بھی شرکت کی۔
کویتی وزیرمملکت برائے اطلاعات محمد الجبری نے کتاب میلے کے وزٹ کے موقع پر کہا کہ جس مقصد کے لیے یہ نمائش لگائی تھی وہ پورا ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کتاب میلہ کویت کے ویژن 2035ء کا حصہ ہے۔