جمعه 02/می/2025

ڈونلڈ ٹرمپ "CNN” کے مقابلے پر اتر آئے

بدھ 28-نومبر-2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز پیش کی ہے کہ کیبل نیوز نیٹ ورک "CNN” چینل کے بدلے ایک نیا نیوز نیٹ ورک قائم کیا جانا چاہیے جس کا مقصد بیرون ملک دنیا بھر کے ناظرین کے سامنے امریکا کی خبروں اور واقعات کو مناسب صورت میں پیش کرنا ہو۔

پیر کے روز اپنی ایک ٹوئیٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ "امریکا میں CNN چینل اچھا کام نہیں کر رہا اور عالمی میڈیا میں اس کا مضبوط مقابلہ نہیں۔ تاہم یہ چینل ایک مضبوط آواز ہے جو دنیا بھر میں امریکا کی غلط تصویر پیش کر رہا ہے۔ لہذا اس سلسلے میں کچھ کرنا چاہیے اور مجوزہ امور میں عالمی سطح کے ایک امریکی چینل کا قیام شامل ہے تا کہ دنیا میں امریکا کی عظمت کو ظاہر کیا جا سکے”۔

جنوری 2017 میں وہائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد سے ٹرمپ کے ناقدین امریکی صدر کو میڈیا کا دشمن شمار کرتے ہیں۔ ٹرمپ امریکا کے کئی ذرائع ابلاغ کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنا کر انہیں "غیر شفاف” قرار دے چکے ہیں۔ ٹرمپ کو شکایت ہے کہ ان کی مدت صدارت کے دوران بہت سے ذرائع ابلاغ نے منفی امور پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی