پنج شنبه 01/می/2025

مصر کی سرحد پر اسرائیلی فوجی جیپ پر فائرنگ

پیر 26-نومبر-2018

مقبوضہ فلسطین اور مصر کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی ایک جیپ پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اسرائیلی فوجی سرحد سے پیچھے ہٹ گئے۔

عبرانی نیوز ویب سائیٹ "0404” کے مطابق اتوار کے روز بارڈر سیکیورٹی فورسز کی ایک پارٹی سرحد پر گشت کر رہی تھی کہ اس دوران فوجی جیپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق فوجی جیپ پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی اہم پیش رفت نہیں‌ ہوئی۔ کسی گروپ یا فریق کی جانب سے فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی