چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے دوبچے گرفتار کر لیے

پیر 26-نومبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ابو الریش یہودی چیک پوسٹ کے قریب ایک کارروائی کے دوران دو بچوں جن کی عمریں 10 سال بیان کی جاتی ہیں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت احمد اور محمد الرجبی کے ناموں‌ سے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کی بلا امتیاز گرفتاریاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی