چهارشنبه 30/آوریل/2025

"فیس بک” نے اشتہاری صہیونی کمانڈوز کی تصاویر حذف کر دیں

پیر 26-نومبر-2018

سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ رواں ماہ غزہ کی پٹی میں گھس کر سات فلسطینیوں کو شہید کرنے میں‌ ملوث صہیونی فوجی کمانڈوز کی تصاویر "فیس بک” سے حذف کردی گئی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مجاھدین اور القسام بریگیڈ کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے اسرائیلی اسپیشل فورس کے کمانڈوز کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ "فیس بک” پر پوسٹ کی گئی تھیں جنہیں حذف کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک کی صہیونیت نوازی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ آئے روز فیس بک کی طرف سے اسرائیل کی حمایت کی جاتی اور صہیونی ریاست کی مخالفت میں پوسٹ کردہ مواد کو حذف کیا جاتا ہے۔

رواں ماہ 11 نومبر کو اسرائیلی فوج کی اسپیشل یونٹ کے کمانڈوز نے غزہ کی پٹی میں گھس کر ایک قاتلانہ حملے میں القسام بریگیڈ کے خان یونس کے انچارج نورالدین برکہ سمیت 7 فلسطینیوں‌ کو شہید کر دیا تھا۔ اس آپریشن میں اسرائیلی فوجی دستے کا انچارج ایک لیفٹیننٹ کرنل ہلاک اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوا۔ تاہم اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے تھے۔

حال ہی میں القسام بریگیڈ نے اس کارروائی کی تحقیقات کے بعد غزہ میں دراندازی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی شناخت کرلی تھی اور کارروائی میں‌ ملوث اہلکاروں کو اشتہاری قرار دے کر ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی