فلسطین کے مقبوضہ علاقے عسقلان میں اسرائیلی فوج نے جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔ یہ مشقیں آج شام تک ختم ہوجائیں گی۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عسقلان میںمشقیں اتوار کے روز شروع کی گئی تھیں۔ ان دو روزہ مشقوں کا شیڈول رواں سال ہونے والی مشقوں میں شامل تھا۔
بیان میں کہا گیاہے کہ تازہ مشقوں کا مقصد اسرائیلی فوج کو کسی بھی جنگ کے لیے تیار رکھنا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عسقلان میں اسرائیلی فوج کی مشقوں کے دوران فوج کی بڑے پیمانے پر نقل وحرکت دیکھی گئی ہے۔