شنبه 03/می/2025

بیت المقدس: اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کے الزام میں چار فلسطینی گرفتار

اتوار 25-نومبر-2018

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں‌ ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران یہودی فوجیوں‌ پر حملوں کے الزام میں چار فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب سائیٹ "0404” کے مطابق چاروں فلسطینیوں پر الزام ہے کہ انہوں‌نے القدس کے مرکزی بس اسٹینڈ پر موجود چار اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد وہ فرار ہوگئے تھے۔

عبرانی ویب سائیٹ کےمطابق گرفتار فلسطینیوں‌کی عمریں 20 سے26 سال کے درمیان ہیں۔ ویب سائیٹ کےمطابق حملے میں اسرائیلی بارڈر سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی