چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی اور تل ابیب میں مذاکرات بحال کرسکتے ہیں: روس

اتوار 25-نومبر-2018

روس نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی ہے۔ روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی اور اسرائیلی قیادت کےدرمیان ثالثی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

روم کے دو روزہ دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشمکش کو بات چیت اور مذاکرات کے لیے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں روس اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ادھر فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی مظاہرے جاری رہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ غزہ کی پٹی پر کئی سال سے مسلط کردہ معاشی پابندیاں ختم اور فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے۔

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطین۔ اسرائیل امن مذاکرات کی بحالی غیر مشروط ہونی چاہیے اور کسی فریق کو مذاکرات کے لیے پیش گی شرائط عاید کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔ لافروف کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت مصر کی نگرانی میں فلسطینی دھڑوں کےدرمیان مصالحتی عمل کی بھی نگرانی کر رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی