ترکی کے صدر طیب ایردوآن نے ایوان صدر میں ایک بڑی لائبریری کا افتتاح کیا ہے جس میں آئندہ چھ ماہ کے دوران 50 لاکھ کتابوں کا ذخیرہ جمع کیا جائے گا۔ ترک ایوان صدر کی لائبریری ملک کا دورسرا بڑا کتب خانہ ہوگا۔ اس وقت انقرہ کی ایک لائبریری میں کتابوں کی تعداد 60 لاکھ سے زاید ہے۔
"جامعہ مدنیات استنبول” میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں صدر ایردوآن نے کہا کہ وہ استنبول میں تاریخی فوجی عمارت کی مرمت کے بعد اسے لائبریری میں تبدیل کررہے ہیں جس میں 60 لاکھ کتابیں رکھی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی شعبے کے میدان میں بہت ترقی کی ہے اور اب سنہ 2002ء کی نسبت ترکی تعلیم کے میدان میں بہت آگے ہے۔
ایردوآن کا کہنا تھا کہ حکومت ملک بھر میں لائبریریوں کا جال بچھانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ عوام الناس کو زیادہ سےزیادہ کتب کے مطالعے کا موقع مل سکے۔