سوڈان کی سرکردہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی مخالفت اور قضیہ فلسطین کی نصرت کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خرطوم میں منعقدہ "فلسطین۔ سوڈان فرینڈشپ” آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں مقامی شخصیات نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے نسل پرستانہ مظالم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے صہیونی مظالم کے خلاف مظلوم فلسطینی قوم کے عزم استقلال اور استقامت کوخراج تحسین پیش کیا۔
خرطوم میں شہید الزبیر عالمی کانفرنس سینٹر میں "انتصار غزہ اختتام تعلقات برائے اسرائیل” کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں مذہبی سیاسی جماعتوں کے قایدین، سماجی شخصیات، سوسل سوسائٹی کے مندوبین اور سوڈان میں موجود فلسطینی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس کے اختتام پر ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں اسرائیل سے تعلقات کے قیام کی مخالفت اور قضیہ فلسطین کی نصرت پر زور دیا گیا۔ اعلامیے کہا گیا کہ فلسطینیوں پر مظالم پر خاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی کوششیں ناقابل قبول اور فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت کے مترادف ہیں۔